ETV Bharat / state

'بسولی میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت'

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 5:01 PM IST

واٹر اسپورٹس سینٹر کمپلیکس کے لئے مجوزہ سائٹ کا معائنہ کرتے ہوئے جو رنجیت ساگر ڈیم جھیل کے کنارے کے قریب 3 کروڑ روپئے کی لاگت سے بنایا گیا ہے، مشیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سیاحوں کے لئے تمام جدید سہولیات والے اس علاقے کو تیار کرے۔

بسولی میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت
بسولی میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ مرکزی علاقہ میں ایڈونچر ٹورزم انفرا کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مشیر نے یہ باتیں اپنے بسولی کے دورے کے دوران کیں جہاں انہوں نے کثیر مقصدی اسپورٹس فیلڈ اور واٹر اسپورٹس سینٹر کمپلیکس سمیت جاری منصوبوں کا معائنہ کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی نمائندوں سے ملاقات بھی کی۔

واٹر اسپورٹس سینٹر کمپلیکس کے لئے مجوزہ سائٹ کا معائنہ کرتے ہوئے جو رنجیت ساگر ڈیم جھیل کے کنارے کے قریب 3 کروڑ روپئے کی لاگت سے بنایا گیا ہے، مشیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سیاحوں کے لئے تمام جدید سہولیات والے اس علاقے کو تیار کرے۔

سیکرٹری سیاحت اور یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس سرمد حفیظ نے مشیر کو بتایا کہ پارکس، واک وے، کشتیاں اور فلوٹنگ جیٹیز تیار کی جائے گی۔

سیاحت کے لئے بسولی کے مقام کو بہترین موزوں قرار دیتے ہوئے، مشیر نے کہا کہ بسولی میں سیاحت کو فروگ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مشیر نے مزید کہا کہ 'بسولی میں واٹر اسپورٹس اور ٹریکنگ کے ساتھ جموں وکشمیر میں ایڈونچر ٹورزم کو زبردست فروغ ملے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.