ETV Bharat / state

راجناتھ سنگھ کا کل دورۂ جموں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 11:49 AM IST

Defence Minister Rajnath Singh on one day visit to Jammu tomorrow مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 27 دسمبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں: مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پونچھ میں فوجی گاڑیوں پر عسکریت پسند حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے 27 دسمبر کو پہنچیں گے۔ وہ راجوری پونچھ کا دورہ کریں گے اور زمینی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔ اس کے ساتھ فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع سولہویں کور ہیڈ کوارٹرز میں ملٹری کمانڈرز کے ساتھ میٹنگ کرکے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ انہیں علاقے میں تعینات فوجی کمانڈروں کی طرف سے عسکریت پسندوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ وہ فوجیوں سے ملیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پورے علاقے میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات لیں گے۔ وہ عام شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ راج ناتھ سنگھ راج بھون میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ بھی کریں گے۔ وزارت دفاع کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی علاقے کا دورہ کرنے والی ہے۔

مزید پڑھیں: مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا، راج ناتھ

واضح رہے کہ پونچھ کے ایک علاقے میں عسکریت پسندوں کے فوجی گاڑی پر حملے میں چار فوجی جوان ہلاک ہوئے جس کے بعد پونچھ کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسی دوران فوج کی جانب سے حراست میں لیے گئے تین عام شہریوں کی بھی ہلاکت ہوئی جس کے خلاف جموں میں احتجاج بھی کیا گیا وہیں دوسری جانب سیاسی رہنماوں نے ان ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.