ETV Bharat / state

Rajnath singh to visit Jammu وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 12 ستمبر کو جموں کا دورہ کریں گے - نارتھ ٹیک سمپوزیم2023

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 11 ستمبر سے 13 ستمبر تک فوج کی جانب سے منعقد ہونے والے نارتھ ٹیک سمپوزیم-2023 میں شرکت کے لیے جموں کا دورہ کرنے والے ہیں۔

defence-minister-rajnath-singh-to-attend-north-tech-symposium-in-jammu-on-september-12
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 12 ستمبر کو جموں کا دورہ کریں گے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 4:03 PM IST

جموں: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 12 ستمبر کو جموں سے ملک بھر میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے 90 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں میں جموں میں بشنہ کولپور اور پھل پور روڈ پر زیر تعمیر دیوک پُل بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں خطہ میں کُل آٹھ پلوں کا افتتاح کریں گے۔ بی آر او کے منصوبوں میں 21 سڑکیں، 64 پُل، ایک سرنگ، دو فضائی پٹی، دو ہیلی پیڈ شامل ہیں۔وزارت کے مطابق راجناتھ سنگھ سامبہ آئیں گے اور موصوف وجے پور میں ایمس کے قریب کولپور میں ڈبل لین دیوک پُل کا افتتاح کریں گے۔ اسی روز وزیر دفاع آئی آئی ٹی جموں میں منعقد ہونے والے نارتھ ٹیک سمپوزیم-2023 پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

اس تقریب میں وزیر دفاع کے علاوہ، مرکزی وزیر مملکت ٹیکنالوجی، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اور آرمی چیف جنرل منوج پانڈے میں شرکت کرنے والے ہیں۔فوج کے ایک ترجمان کے مطابق وزیر دفاع ممکنہ طور پر اپنے دو روزہ دورے کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اگلے علاقوں کا بھی دورہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Rajnath Singh on LoC: ضرورت پڑنے پر ایل او سی پار کر سکتے ہیں، راج ناتھ سنگھ

واضح رہے کہ اس تقریب کا اہتمام فوج کی شمالی کمان کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ وہ فوج کے سینیئر افسران کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ ان کی آمد کے لیے بی آر او اور فوج کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.