ETV Bharat / state

بارہمولہ: ضلع ترقیاتی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کا جائزہ لیا

ضلعی ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے ناربل سے اوڑی نیشنل ہائی وے سڑک کی چوڑائی کا جائزہ لیا اور متعلقہ ایجنسیوں سے گزارش کی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں اور 20 جون تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

ضلعی ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے نیشنل ہائی وے سڑک کی چوڑائی کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 10:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر جی این اتو نے ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد، کمانڈنٹ بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) آکاش اگروال اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ نیشنل ہائی وے کے ناربل سے اوڑی علاقے کی سڑک کی چوڑائی کا جائزہ لیا۔

ضلعی ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے نیشنل ہائی وے سڑک کی چوڑائی کا جائزہ لیا

آپ کو بتا دیں کہ نیشنل ہائی وے کو وسیع کرنے کے منصوبے میں ناربل سےبارہمولہ اسٹریچ سے 4 لیننگ اور بارہمولہ سے اوڑی اسٹریچ سے 2 لیننگ شامل ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این اتو نے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بتا یا کہ بی آر او اور ریونیو حکام کے ذریعہ جوائنٹ سروے مکمل ہوچکا ہے، متعلقہ حکام نے مطلوبہ صف بندی اور دیگر ضروریات کے مطابق ابتدائی محصولات کے کاغذات بھی مکمل کرلیے ہیں۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ ایجنسیوں سے گزارش کی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں اور 20 جون تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.