ETV Bharat / state

Manoj Sinha On Kashmiri Pandits وہ دن دور نہیں جب تمام کشمیری پنڈت اپنے گھر واپس لوٹیں گے، منوج سنہا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب تمام کشمیری پنڈت اپنی آبائی سر زمین پر لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم پیکیج کے تحت کام کرنے والے جن ملازمین نے کشمیر میں ڈیوٹی جوائن کی اُن کی تنخواہیں واگزار کی گئیں ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 16, 2023, 6:02 PM IST

Updated : Feb 16, 2023, 6:19 PM IST

وہ دن دور نہیں ہے جب تمام کشمیری پنڈت اپنے گھر واپس لوٹیں گے، منوج سنہا

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں ہے جب تمام کشمیری پنڈت اپنے گھر واپس لوٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن کشمیری پنڈت ملازمین نے ڈیوٹی جوائن کی اُن کی اجرتیں واگزار کی گئی ہیں۔ان باتوں کا اظہار منوج سنہا نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب تمام کشمیری پنڈت اپنی آبائی سر زمین پر لوٹیں گے۔ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ پی ایم پیکیج کے تحت کام کرنے والے جن ملازمین نے کشمیر میں ڈیوٹی جوائن کی اُن کی تنخواہیں واگزار کی گئیں ہیں۔

اُن کے مطابق کشمیری پنڈت ملازمین کو معقول سکبورٹی فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سرینگر کے پانتھ چوک علاقے میں ایک یاتری نواس تعمیر کیا گیا اور اس سے احگریڈ کیا جارہا ہے۔ بتادیں کہ کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے بعد بعض کشمیری پنڈت ملازمین جموں منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔پچھلے کئی مہینوں سے کشمیری پنڈت ملازمین جموں میں احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جمعرات کے روز بھی کشمیری پنڈت ملازمین نے جموں میں اجرتوں کی واگزاری کو لے کر احتجاجی دھرنا دیا۔ جموں و کشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کشمیری پنڈت ملازمین کو یقین دلایا کہ اُن کے سبھی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی لیکن کشمیری پنڈتوں کا کہنا ہے کہ سرکار اُن کی جائز مانگوں کو پورا نہیں کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Kashmiri Pandit جموں میں احتجاج کے دوران متعدد کشمیری پنڈت ملازمین گرفتار

کشمیری پنڈت ملازمین کے مطابق کشمیر میں جب حالات پوری طرح سے معمول پر آئیں گے تو وہ وہاں پر اپنے فرائض انجام دینے کے لئے تیار ہیں فی الحال سوشل میڈیا سائٹوں پر دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر کشمیری پنڈت ملازمین کو جموں کے دفاتر کے ساتھ منسلک کیا جانا چاہئے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پیکیج کے تحت تعینات سبھی کشمیری پنڈت ملازمین نے ڈیوٹی جوائن کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے کشمیری پنڈت ملازمین کے سبھی جائز مسائل کو حل کیا ۔

(یو این آ ئی)

Last Updated : Feb 16, 2023, 6:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.