چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے سرحدی سلامتی کی نگرانی اور اس سلسلے میں کیے جارہے مختلف اقدامات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ریاستی سطح کی قائم کمیٹی (ایس ایل ایس سی) کے اجلاس کی صدارت کی۔
پرنسپل سیکریٹری محکمہ داخلہ، آئی جی پی، جموں، آئی جی بی ایس ایف کے علاوہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدائی ہدایات کے مطابق حفاظتی امور سے متعلق مشنری اور اہلکاروں کی تعیناتی کی رہنمائی اور حفاظتی خلا کو پُر کرنے کیلئے مختلف حساس پیرامیٹرز پر مبنی حساس علاقوں کے خطرے کے نقشے تیار کیے گئے ہیں۔
چیف سیکریٹری نے متعلقہ افراد سے وقتا فوقتاً ان خطرات کا جائزہ لینے اور اس کے مطابق فُل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے کہا۔
چیف سیکریٹری نے محکمہ داخلہ کو ہدایت دی کہ بارڈر پروٹیکشن گرڈ کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کو حتمی شکل دی جائے اور سکیورٹی کی خلاف ورزی کے معاملات کے لئے مناسب رد عمل تیار کیا جائے۔
ایس ایل ایس سی نے بین الاقوامی سرحد کی موجودہ صورتحال، امکانی خطرات، اراضی کے حصول کے امور اور ڈی جی پی کے تحت قائم ادارہ جاتی میکانزم کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔