ETV Bharat / state

CRPF Constable Suicide جموں میں سی آر پی ایف کانسٹیبل کی خودکشی - سینٹرل ریزرو پولیس فورس

جموں میں سی آر پی ایف کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ کانسٹیبل کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ CRPF jawan shoots himself in Jammu

جموں میں سی آر پی ایف کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 11:59 AM IST

جموں: جموں کے نوشہرا میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف )کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی خود پر گولی چلا کر خود کشی کر لی ہے۔ سی آر پی ایف ذرائع نے بتایا 'مہلوک سی آر پی ایف اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔ موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہے'۔ ذرائع نے بتایا کہ نوشہرا جموں میں 245 بٹالین سے وابستہ کانسٹیبل سارتھ نے دوران ڈیوٹی خود پر گولی چلا لی۔ انہوں نے کہا کہ گولی چلنے کی آواز سنتے ہی وہاں پر تعینات دوسرے سی آر پی ایف اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر طبی مرکز منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

سی آر پی ایف اہلکار کے قبضے سے ایسا کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوا ہے جس سے یہ معلوم ہوجائے کہ اس نے خودکشی کا قدم کیوں اٹھایا۔ قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Soldier Dies by Suicide in Handwara ہندواڑہ میں فوجی اہلکار کی خودکشی

یو این آ ئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.