ETV Bharat / state

Crops Damaged in Pak Shelling: سرحدی پر پاکستانی فائرنگ سے فصلوں کو بھی نقصان - جموں فصلوں کو نقصان

جموں کے ارنیہ سیکٹر میں جمعرات کی شام جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان نے کئی گولے داغے جو شہری علاقوں میں بھی جا گرے، جس کے سبب جموں کے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 7:07 PM IST

پاکستانی فائرنگ سے فصلوں کو بھی نقصان

جموں (جموں کشمیر) : جموں کے سرحدی علاقہ ارنیا میں جمعرات کی شام پاکستان کی جانب سے کی گئی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے سبب جموں، کٹھوعہ کے سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ جمعرات کی شام ہوئی گولہ باری سے رجنی نامی ایک مقامی خاتون کے علاوہ ایک بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوئے تھے وہیں گولہ باری کے سبب فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد اشرف نے جموں کے ایک سرحدی علاقہ چک بولہ کا دورہ کیا اور وہاں کسانوں کے ساتھ گفتگو کی۔ کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے داغے گئے گولے کھیتوں میں بھی جا گرے جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصلیں کٹائی کے لئے تیار ہے تاہم انہیں کوئی بھروسہ نہیں کہ کب پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جائے اور کب لوگوں کو جان و مال کے تحفظ کے لیے پھر سے بھاگنا پڑے۔

مقامی کسانوں کے مطابق قریب چھ برس کے بعد سرحد کے آر پار فائرنگ اور گولہ باری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں پھر سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ کھیتوں میں جانے سے بھی کترا رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرحد کے اتنے قریب ہونے کے باوجود چک بولہ نامی اس گاؤں میں زمین دوز بنکر تعمیر نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Firing in RS Pura Sector ارنیا سیکٹر میں پاکستانی رینجرس کی فائرنگ میں ایک اہلکار زخمی، دھماکہ کی آواز بھی سنائی دی

یاد رہے کہ جمعرات کو سرحد پر ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں بی ایس ایف کا ایک جوان اور رجنی نامی ایک مقامی خاتون زخمی ہوئی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.