ETV Bharat / state

Chargesheet in Fake Certificate : جعلی سرٹیفکیٹ تیار کرنے پر باپ بیٹے کے خلاف چارج شیٹ دائر - کرائم برانچ، جموں چارج شیٹ

کرائم برانچ، جموں نے پی ڈی ڈی میں ملازمت حاصل کرنے کے لئے جعلی سرٹیفکیٹ تیار کرنے کے الزام میں باپ بیٹے کے خلاف جموں کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 1:52 PM IST

جموں: جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے اسکول چھوڑنے کا غلط/جعلی سرٹیفکیٹ تیار کرنے کے الزام میں باپ بیٹے کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور پیر کو جموں کی ایک عدالت میں باپ بیٹے کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی۔ کرائم برانچ کی اقتصادی جرائم ونگ نے پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے لیے جعلی ایس ایل سی تیار کرکے مجرمانہ سازش میں ملوث باپ بیٹے کو تحقیقات کے دوران قصوروار پائے جانے کے بعد ملزمین بشیر احمد اور ان کے بیٹے مختار احمد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی۔

سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ سرفراز احمد نامی ایک شخص نے تحریری شکایت درج کرائی تھی جس میں اس نے الزام عائد کیا ہے کہ 1979 میں مختار احمد کے حق میں جاری کردہ ایس ایل سی درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے چیف ایجوکیشن آفیسر جموں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔

مزید پڑھیں: کرائم برانچ جموں نے مجرموں کا بلیٹن بورڈ قائم کیا

ترجمان نے کہا کہ داخلہ نازیہ بانو کے نام پر تھا، اس لیے مختار احمد کا جمع کرایا گیا سرٹیفکیٹ جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ریکارڈ اور دیگر شواہد کی بنیاد پر پتہ چلا ہے کہ ملزم نے اپنے والد کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش رچی ہے جس کے بعد ملزمین کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.