ETV Bharat / state

جموں: کووڈ ٹیسٹنگ میں مزید تیزی - کورونا ٹیسٹنگ میں تیزی

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے سرمائی دارالحکومت جموں میں مختلف مقامات پر ریپڈ (Rapid) کووڈ ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے۔

جموں: کووڈ ٹیسٹنگ میں مزید تیزی
جموں: کووڈ ٹیسٹنگ میں مزید تیزی
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 4:07 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کے پھیلائو کے پیش نظر جہاں بیشتر تعلیمی اداروں کو 15مئی تک بند رکھنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں وہیں جموں کے گاندھی نگر ہسپتال کو کوڈ ایمرجنسی ہسپتال نامزد کرکے یہاں کورونا متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

جموں: کووڈ ٹیسٹنگ میں مزید تیزی

انتظامیہ نے دیگر اضلاع کی طرح جموں میں بھی کورونا ٹیسٹنگ میں تیزی لانے کے لیے عملہ اور متعلقہ ادارے متحرک کر دئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے گاندھی نگر ہسپتال جموں کے لیب انچارج موہن سنگھ سے جموں میں کووڈ ٹیسٹنگ میں تیزی کے بارے میں گفتگو کی۔ موہن سنگھ نے بتایا کہ جموں کے گاندھی نگر ہسپتال میں روزانہ 250 سے زائد لوگوں کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے جن میں قریب 10فیصد افراد کے ٹیسٹ مثبت ظاہر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کووڈ ٹیسٹنگ کے لئے ان کے پاس ٹیسٹنگ کٹس کا وافر اسٹاک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب تک کورونا وائرس سے عوام کو نجات نہیں ملتی تب تک لوگوں کے لئے یہاں پر ٹیسٹ کرنے کی سہولیات دستیاب رہے گی۔‘‘

جموں کے جنرل بس اسٹینڈ، رگوناتھ بازار، سٹی چوک، ریلوے اسٹیشن، ایئر پورٹ و دیگر مقامات پر بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ہر روز کووڈ 19 مثبت معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ روز یہاں 1500 سے زائد نئے مثبت معاملات درج کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.