جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں کورونا وائرس کے کئی مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے کئی علاقوں کو ریڈ زون کے زمرے میں شامل کر لیا ہے۔
ریڈ زون قرار دیئے جانے کے بعد جموں میونسپل کارپوریشن نے ان علاقے میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن جموں کے سنیٹائزیشن کمیٹی کے نوڈل افسر بلدیو سنگ بلوریا نے کہا کہ جس طرح سے بیرون ملک یا ریاست میں سنیٹائزیشن کے لئے جدید مشینوں کا استعمال کیا جاتا تھا اسی طرح آج جموں منسپل کمیٹی نے ان مشینوں کا استعمال کیا۔
انہوں نے کوروناوائرس کی زنجیر کو توڑنے کے لیے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی عوام سے اپیل کی۔
دریں اثناء جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے کل ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے مزید مثبت کیسز کی جانکاری دی۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا: 'کشمیر میں مزید 24 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد مثبت معاملات کی کُل تعداد 184 ہو گئی۔ ان میں سے 152 کیسز کشمیر میں ہیں جبکہ 32 جموں صوبے میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا سبھی 24 مثبت کیسز کورونا متاثرین کے رابطے میں ائے تھے دارالحکومت جموں میں جموں میونسپلٹی کی جانب سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو جدید موٹر اسپرے والی مشینوں سے کیا گیا۔جموں کشمیر میں حالیہ دنوں کئی مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے کئ علاقے کو ریڈ زون کے زمرے میں شامل کر لیا ہے۔
ریڈ زون قرار دیئے جانے کے بعد جموں میونسپل کارپوریشن نے ان علاقے میں جراثیم کش ادیوات کا چھڑکائو کیااس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن جموں کے سنیتائزیسن کمیٹی کے نوڈل افسر بلدیو سنگ بلوریا نے کہا کہ 'جس طرح سے بیرون ملک یا ریاست میں سنیتائزیسن کے لئے جدید مشینوں کا استعمال کیا جاتا تھا اسی طرح آج جموں منسپل کمیٹی نے ان مشینوں کا استعمال کیا۔'
انہوں نے کوروناوائرس کی زنجیر کو توڑنے کے لیے لاک ڈائون کو کامیاب بنانے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی عوام سے اپیل کی۔
دریں اثناء جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے کل ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے مزید مثبت کیسز کی جانکاری دی۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا: 'کشمیر میں مزید 24 مثبت معاملے سامنے ائے ہیں جس کے بعد مثبت معاملات کی کُل تعداد 184 ہو گئی۔ ان میں سے 152 کیسز کشمیر میں ہیں جبکہ 32 جموں صوبے میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا سبھی 24 مثبت کیسز کورونا متاثرین کے رابطے میں آئے تھے۔'