ETV Bharat / state

جموں میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری کا عمل تیزی سے جاری - جموں و کشمیر میں عالمی وبا

عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کورونا مخالف ٹیکہ کاری کا عمل پورے ملک میں ماہ جنوری سے شروع کیا گیا۔ وہیں جموں کشمیر میں بھی ٹیکہ کاری کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

جموں میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری کا عمل تیزی سے جاری

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 1:40 PM IST

ضلع جموں میں 50 فیصد افراد کو کورونا وائرس مخالف ویکسین فراہم کی جا چکی ہے جبکہ طبی مراکز و اسپتالوں میں بغیر تعطل کے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

جموں میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری کا عمل تیزی سے جاری

گاندھی نگر ہسپتال کی میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر اندرا بٹیال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’لوگوں کو ویکسین کے محفوظ ہونے کی مسلسل گزارشات کے بعد اب عوام از خود ٹیکہ کاری کے لیے سامنے آ رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا مخالف ویکسین اتوار اور چھٹیوں کے روز بھی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ اس کام پر مامور عملہ ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہوئے لوگوں کو ویکسین فراہم کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 1516افراد متاثر جبکہ 6افراد فوت ہو گئے۔ وہیں اس دوران 813 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ اڑتالیس ہزار دو سو آٹھ پہنچ چکی ہے۔

یو ٹی جموں و کشمیر میں اب تک اس موذی وائرس کی وجہ سے دو ہزار ترسٹھ اموات ہو چکی ہیں، جبکہ ایک لاکھ تینتیس ہزار نو سو اکاسی افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.