کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، ایسے میں ٹرینوں کی بندش نے قلیوں کو بھی پریشان کیا۔
ٹرینوں کے بند ہونے کے بعد ہاتھوں پر ہاتھ دھرے پریشانی کے عالم میں اسٹیشن پر بیٹھے قلی بے روزگار ہو گئے۔ انہیں کوئی اور کام نہ ملا جس کی وجہ سے وہ فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔
ویران جموں توی جموں ریلوے اسٹیشن بھی قلیوں کی بے بسی کی داستان بیان کر رہا ہے، جہاں نہ تو کوئی ٹرین ہے نہ ہی ٹرین سے سفر کرنے والا مسافر، جس کا سامان اٹھا کر یہ قلی چند پیسے ہی کما سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی بلوں کے خلاف کسان سڑکوں پر
مسافروں کا بوجھ اٹھا کر گھر کا چولہا جلانے والے قلی وبا کے خاتمے کی دعا تو کر رہے ہیں، پر ساتھ میں حکومت اور مخیر حضرات کی امداد کے بھی منتظر ہیں۔
قلیوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان کے لیے فوری امداد کرے اور روزگار کے لیے کچھ اقدام کرے۔