ETV Bharat / state

راکیش پنڈت کی ہلاکت سرکار کی ناکامی: کانگریس

راکیش پنڈت کی ہلاکت کے بعد انڈین نیشنل کانگریس نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے بھی راکیش پنڈت کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

Rakesh Pundit death
سیاسی رہنما
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 8:16 PM IST

جموں و کشمیر میں سیاسی رہنماؤں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی رہنماؤں کے خلاف تشدد کا تازہ شکار بی جے پی کے رہنما راکیش پنڈتا بنے جن کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے بدھ کی شام کو اندھادھند فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

سیاسی رہنما

اس ہلاکت کے بعد انڈین نیشنل کانگریس نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جموں و کشمیر کانگریس یونٹ کے چیف سپوکس پرسن رویندر شرما نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کے ہی رہنما کو ہی کشمیر میں نشانہ بناکر ہلاک کر دیا گیا یہ مرکزی سرکار کی ناکامی کا ایک ثبوت ہے جبکہ بہارتیہ جنتا پارٹی نے مسلسل جھوٹے دعوے کیے تھے کہ جموں کشمیر میں اب عسکریت پسندی کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر لوگ عسکریت پسندوں کے حملوں میں مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیت میں رہنے والے لوگوں کی ہلاکت کے لیے سرکار ذمہ دار ہے اور یہ سرکار کی ناکامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں بجرنگ دل کا احتجاج

جموں و کشمیر کے بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے بدھ کو ترال میں بی جے پی کے میونسپل کونسلر راکیش پنڈتا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور پاکستان کی مذمت کی۔

رینہ نے عسکریت پسندوں کے اس حملے کو ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں انہوں نے یہ قتل کر دیا۔ بی جے پی رہنما راکیش پنڈت کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے پیار کرنے والوں کے حوصلوں کو پست کرنے کی یہ اور ایک ناکام کوشش تھی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.