ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں ضلع کے کانگریس صدر وکرم ملہوترا نے ایل او سی تجارت پر پابندی عائد کرنے کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ مودی حکومت ایک سیاسی سازش ہے کیونکہ انہوں پاکستان پر کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کو بھی سیاسی مفادات کے لئے استعمال کیا ہے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس تجارت کے شروع کرنے کا مقصد آپس میں اتفاق اور بھرسہ قائم کرنا تھا۔
وِکرم کے مطابق ’’قومی مفادات کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہئے، اگر پار سے نقلی کرنسی یا ہتھیاروں کی اسمگلنگ ہو رہی تھی تو سرکار کو چاہئے کہ پختہ ثبوت دیکر تجارت پر پابندی عائد کرے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ سنہ 2008 میں خیر سگالی جذبے کے تحت بھارت اور پاکستان نے سلام آباد - اوڑی اور چکاں دا باغ - پونچھ سے آر پار تجارت کا آغاز کیا تھا۔ تاہم مرکزی وزارت داخلہ نے اس آر پار تجارت کو 19 اپریل سے معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔