ریاست جموں کشمیر کے جموں ۔ پونچھ پارلیمانی حلقہ سے کانگریسی اُمیدوار رمن بھلہ نے ڈی سی آفس میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کی ۔
اس موقع پر سکوٹر، موٹر سائیکل اور گھوڑوں پر سوار ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کے کارکنان موجود رہے۔
پارٹی کے ریاستی صدر جی اے میر کے علاوہ ضلع کانگریس کمیٹی کے اہم لیڈران بھی موجود تھے۔
کاغذات نامزدگی کے وقت نائب وزیر اعلیٰ تارا چند، سابق وزیر مولا رام ، اجے سدھوترہ، مشتاق بُخاری، آر ایس چب، رگزن جورا، سابق ایم ایل اے ٹھاکور بلوان سنگھ ، اعجاز جان، پارٹی کے جنرل سیکریٹری ٹھاکر موہن سنگھ ، رتن لال گپتا وغیرہ شامل تھے