ETV Bharat / state

Student Commits Suicide in Jammu طالب علم نے پھانسی لگاکر خودکشی کی - بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم

جموں کے جانی پور میں بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ متوفی کی شناخت شرون گھپتا ولد راجو ساکن جانی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس معالے کی جانچ کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 20, 2023, 3:36 PM IST

جموں: جموں کے جانی پور میں بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم نے مبینہ طورپر پھانسی پر لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق جموں کے جانی پور میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے اپنے لخت جگر کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت شرون گھپتا ولد راجو ساکن جانی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

اس سے قبل 17 مئی کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں سینٹرل ریزرو پولیس کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ اس حولے سے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اونتی پورہ میں تعینات سی آر پی ایف جوان نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پی سی آر کشمیر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت یوگیش بریڈے ساکن مہاراشٹر کے بطور ہوئی ہے جو کہ ایک سو تیس بٹالین سی آر پی ایف اونتی پورہ میں تعینات تھا، تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Crime میٹرو سپروائزر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی، گوگل پر سرچ کیا تھا خودکشی کا طریقہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.