ETV Bharat / state

قیاس آرائیاں ختم، تیز رفتار انٹرنیٹ فی الحال بحال نہیں ہوگا - URDU NEWS

حکومت نے گاندربل اور ادھم پور ضلع کے علاوہ تمام اضلاع میں تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی میں 8 جنوری تک توسیع کا حکم دیا ہے۔

قیاس آرائیاں ختم، تیز رفتار انٹرنیٹ فی الحال بحال نہیں ہوگا

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 8:26 AM IST

قیاس آرائیاں ختم کرتے ہوئے جموں و کشمیر حکومت نے 18 اضلاع میں 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی کو 8 جنوری تک بڑھا دیا ہے۔

حکومت نے کہا کہ حال ہی میں اختتام پذیر ڈی ڈی سی انتخابات میں بہتر پولنگ، امن دشمن عناصر کو راس نہیں آئی ہے اور شبہ ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی پُرامن فضا میں خلل ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

حکومت نے کہا کہ 'بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں معتبر اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ بھی واضح ہے کہ بین الاقوامی سرحد / ایل او سی پر فائرنگ کے متعدد واقعات سے حکومت کے خدشے کو تقویت ملتی ہے۔'

حکومت نے گاندربل اور ادھم پور ضلع کے علاوہ تمام اضلاع میں تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی میں 8 جنوری تک توسیع کا حکم دیا ہے۔

حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ 'کشمیر اور جموں کے آئی جی پیز ان ہدایات کو فوری طور پر عمل درآمد کرائے۔'

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں جلد ہی 4جی انٹرنیٹ سروسز بحال ہوں گی: کے کے شرما

واضح رہے کہ حال ہی میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے دعویٰ کیا تھا کہ بہت جلد جموں و کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.