ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023: امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل ہی تیاریاں مکمل کرنے پر زور - چیف سیکریٹری امرناتھ یاترا تیاریوں پر زور

جموں میں امرناتھ شرائن بورڈ کی بارہویں اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے سبھی محکموں کو آپسی تال میل برقرار رکھنے اور یاترا کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کرنے پر زور دیا۔

امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل ہی تیاریاں مکمل کرنے پر زور

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 2:48 PM IST

جموں: شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (SASB) کی بارہویں اعلیٰ سطح کی کمیٹی (HLC) کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اور پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں شرائن بورڈ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو رواں برس یاترا کے کامیاب انعقاد کے لیے امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل ہی تمام تیاریاں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر مہتا نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ اپریل مہینے میں ہی ضروری ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ سے متعلق دیگر طریقہ کار کو مکمل کریں۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے بی آر او کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپریل کے آخر سے پہلے ہی چندن واڑی اور بالتل سڑک سے برف ہٹانے کا کام مکمل کریں تاکہ دیگر محکمہ جات اپنی سرگرمیاں آسانی سے انجام دے سکیں۔

چیف سیکریٹری نے یاترا کو جانے والے دونوں راستوں - بالتل اور چندن واڑی - پر موسمی اور قدرتی آفات کے اعتبار سے حساس قرار دیے گئے علاقوں کی نشاندہی کرنے کرنے پر زور دیتے ہوئے ایسے علاقوں میں عوامی سہولیات دستیاب رکھنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اس سلسلے میں این ڈی آر ایف سے ضروری مدد لی جا سکتی ہے تاکہ وہ اس بات کی تصدیق کر سکیں کہ وہ ایسے علاقوں میں کس طرح سے کام انجام دے سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے یاترا کے دوران مختلف خدمات فراہم کرنے والوں سمیت یاتریوں کو بھی یاترا روٹ پر بنائی گئی سہولیات کا مکمل فائدہ پہنچانے اور سہولیات دستیاب رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ ڈی سی صاحبان کو مشورہ دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2022: اس سال کی امرناتھ یاترا کا تجربہ سبق آموز ہو

واضح رہے کہ سنہ 2019میں دفعہ 370کی منسوخی سے قبل امرناتھ یاترا کو وسط میں ہی روک دیا گیا تھا اور 2020اور 2021میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یاترا کو معطل کر دیا گیا تھا۔ قریب تین سال کے وقفہ کے بعد گزشتہ برس یعنی 2022میں حکومت نے یاترا کے دوران آٹھ سے دس لاکھ یاتریوں کی آمد کی توقع کی تھی تاہم حکومتی اعداد و شمار کے برعکس اس سے کئی گنا کم یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے تھے۔ علاوہ ازیں بالتل علاقے میں گزشتہ برس بادل پھٹنے کے سبب پیدا ہوئی سیلابی صورتحال کی وجہ سے کئی یاتری، خدمت گزار ہلاک ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.