ETV Bharat / state

جل جیون مشن پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت

جل جیون مشن کے تحت دسمبر 2022 تک یوٹی کے 20 اضلاع کے 10.3 لاکھ دیہی کنبوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔

جل جیون مشن کو فوری طور لاگو کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : May 30, 2020, 11:17 AM IST

چیف سیکرٹری بی وی آر سبرامنیم نے آج جموں و کشمیر جل جیون مشن کی اپیکس کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔

فائنانشل کمشنر خزانہ، فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم، پرنسپل سیکرٹری محکمہ اطلاعات، کمشنر سیکرٹری جل شکتی، سیکرٹری منصوبہ بندی و نگرانی میٹنگ میں موجود تھے۔

پرنسپل سیکرٹری محکمہ اسکولی تعلیم اور حکومت ہند کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی محکمہ کے نمائندگان نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔

کمشنر سیکرٹری جل شکتی نے میٹنگ میں جل جیون مشن سے متعلق ایک مفصل پریزنٹیشن پیش کیا۔ جل جیون مشن کے تحت یوٹی کے 10.3 لاکھ کنبوں کو پینے کا پانی تین مرحلوں میں 10644 کروڑ روپے کی لاگت سے فراہم کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں ریاسی، سرینگر اور گاندر بل کے 2.3 لاکھ کنبوں کو مارچ 2021 تک نل کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

جبکہ دوسرے مرحلے میں بانڈی پورہ،ڈوڈہ، کلگام، پونچھ، سانبہ، اودھمپور اور پلوامہ اضلاع کے 3.8 لاکھ کنبوں کو دسمبر 2021 تک نل کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا اسی طرح مرحلہ سوم کے تحت اننت ناگ، بڈگام، بارہمولہ، جموں، کٹھوعہ، کشتواڑ، رام بن، راجوری، کپواڑہ اور شوپیاں سے 4.1 لاکھ کنبوں کو دسمبر 2022 تک نل کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا ۔

اپیکس کمیٹی نے جل جیون مشن کا سالانہ ایکشن پلان بھی منظور کیا ۔ جس کے تحت مالی سال 2020-21 کیلئے جموں و کشمیر کیلئے جل جیون مشن کے تحت مرکزی حصہ کے طور پر 680 کروڑ روپے کی رقم مختص رکھی گئی ۔ محکمہ کو جل جیون مشن کے تحت کاموں کی فوری عمل آوری کی ہدایت دی گئی تا کہ پروگرام مقررہ مدت سے پہلے ہی مکمل کیا جا سکے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.