جموں و کشمیر پولیس نے سابق ریاستی وزیر عبدالغنی وکیل کے بیٹے کے خلاف ریپ کے ایک معاملے میں چارج شیٹ پیش کر دی ہے۔
اس سلسلہ میں اپریل 2015 میں ملزم کے خلاف ایک مقدمہ دومانہ پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ اس کی تحقیقات کے بعد پولیس نے ساتویں کلاس میں زیر تعلیم ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ میں ملوث ہونے کے سلسلے میں چارج شیٹ پیش کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ گورنر نے جموں روپ وے کے 1.18 کلومیٹر پیر کھو مہمایہ سیکشن کا اِفتتاح کیا
غور طلب ہے کہ اس سلسلہ میں دومانہ پولیس اسٹیشن میں 26 اپریل 2015 کو ایک کمسن لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے تحریری شکایت درج کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ان کی لڑکی دیگر بچوں اور ٹیچروں کے ہمراہ بن تالاب میں سپورٹس پروگرام میں شر کت کے لیے گئی تھی تاہم واپسی پر دو عدم شناخت افراد نے لڑکی کو اس کے والد کا دوست بتاتے ہوئے گھر پر چھوڑنے کے لیے کہا جس کے بعد انہوں نے لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر بن تالاب کے سرکاری کوارٹروں میں لے گئے جہاں لڑکی کا ریپ کیا۔
اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف جارج شیٹ پیش کر دی گئی ہے۔