ETV Bharat / state

امرناتھ یاتریوں کے لیے مشترکہ کوششوں کا مطالبہ

سالانہ امرناتھ یاترا 2021 کے پیش نظر جموں کے راج بھون میں بدھ کو ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔

یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے مشترکہ کوششوں کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 7:24 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نتیشور کمار نے بدھ کو جموں کے راج بھون میں بورڈ کے افسران کے ساتھ امرناتھ جی یاترا 2021 کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ایڈیشنل سی ای او ایس اے ایس بی انوپ سونی نے یاتریوں کے لئے دستیاب کیمپ وار سہولیات اور اس کو مزید بڑھانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے سی ای او کو یہ بھی بتایا کہ پہلگام روٹ پر متعدد کاموں کے ٹینڈرز منظور شدہ ورک پروگرام کے مطابق جاری کردیئے گئے ہیں اور بال تل راستے کے لئے کام جاری ہے۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بال تل اور پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پہلگام میں ٹریک کھولے جانے کے بعد کاموں کو انجام دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا آغاز چھبیس فروری سے

سی ای او کو براری مرگ کیمپ کی صلاحیت بڑھانے، پونی / پالکی خدمات کو قبل از وقت حاصل کرنے کے لئے پری پیڈ سسٹم، یاتریوں کی ٹریکنگ اور نگرانی کے لیے ریڈیو فریکوینسی، یاتریوں کو سروس فراہم کرنے والوں کے لئے رجسٹریشن کے انتظامات، ہیلی سروس اور لنگروں کی تنصیب سے متعلق جانکاری دی گئی۔

سی ای او نے جلد سے جلد ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کرنے سے متعلق افسران کو ہدایت دی تاکہ یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ یاترا کے علاقے میں بیٹری سے چلنے والی کاروں کے امکان کو بھی مد نظر رکھیں۔ انہوں نے کیمپوں اور یاترا کے راستوں کے دوران صفائی ستھرائی اور سینیٹیشن کا بھرپور خیال رکھے جانے پر بھی زور دیا۔

سی ای او نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پونی والے، ڈنڈی والے اور پالکی والوں کی مکمل رجسٹریشن کے لئے پیشگی کارروائی کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر رجسٹرڈ کوئی بھی شخص یاترا کے دوران ان راستوں پر سے نہ گزرے۔

یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے سی ای او نے یہ بھی ہدایت کی کہ ضلع اننت ناگ اور ضلع گاندربل کے دونوں ڈپٹی کمشنر خیموں اور دکانوں کی تنصیب کیلئے بروقت اجازت جاری کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.