ETV Bharat / state

CBI Arrests Revenue Official: سی بی آئی نے جموں میں گرداوار کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 10:44 PM IST

جموں کے میران صاحب کے گرداوار کو سی بی آئی نے آج 25 ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ ملزم افسر درخواست گزار سے اراضی کاغذات کے حصول کی خاطر پچاس ہزار روپیہ کا تقاضہ کر رہا تھا۔ CBI Arrests Revenue Official In Jammu for taking bribe

cbi-arrests-revenue-official-in-jammu-for-taking-bribe
سی بی آئی نے جموں میں گرداوار کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا

جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے میران صاحب کے گرداوار کو 25 ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص نے سی بی آئی میں شکایت درج کی کہ میران صاحب جموں کا گرداروار اراضی کاغذات کے حصول کی خاطر پچاس ہزار روپیہ کا تقاضہ کر رہا ہے۔CBI Arrests Revenue Official While Taking Bribe

سی بی آئی ذرائع کے مطابق شکایت ملتے ہی اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی نے ایک جال بچھایا جس دوران محکمہ مال کے آفیسر کو سائل سے 25 ہزار روپیہ کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں گرداوار کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی جس کے بعد راشی آفیسر کی گاڑی کی بھی تلاشی لی گئی اور وہاں سے نقدی دو لاکھ روپیہ برآمد ہوئے۔ سی بی آئی کے مطابق گرداوار کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم آفیسر کو عدالت میں بھی پیش کیا گیا ۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.