ETV Bharat / state

Bribery Case in Jammu جموں میں ریونیو انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار - رشوت لیتے ہوئے افسر جموں میں گرفتار

سی بی آئی نے جموں کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک ریونیو انسپکٹر کو ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ CBI arrests in Jammu Cantonment Board

CBI arrests revenue inspector of Jammu Cantonment Board in bribery case
جموں میں ریویو انسپکٹر رشورت لیتے ہوئے گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 9:23 PM IST

Updated : Sep 16, 2023, 10:52 AM IST

جموں:سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے جموں کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک ریونیو انسپکٹر کو ایک لاکھ روپے کی رشوت طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ایک ترجمان کے مطابق شکایت کنندگان نے ایک شکایت درج کی کہ جموں کنٹونمنٹ بورڈ کے انسپکٹر ان سے دو لاکھ روپیے رشوت طلب کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ 1991 سے جموں چھاؤنی کے اندر ایک رہائشی کوارٹر میں مقیم تھا اور شکایت کنندہ کی والدہ کو 23 اگست 2023 کو جموں کنٹونمنٹ بورڈ نے بے دخلی کا حکم جاری کیا۔

شکایت کنند گان یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم نے شکایت کنندہ سے رہائشی کوارٹر سے بے دخل نہ کرنے اور اس میں الاٹمنٹ اندراج کرنے کے لیے 2 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی۔سی بی آئی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف ایک جال بچھا دیا اور ملزم کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:

بعد میں سی بی آئی نے ملزم کے گھر کی تلاشی لی اور اس دوران انہوں نے 6.50 لاکھ روپے کی نقد رقم اور جائیداد کے دستاویزات برآمد کیے۔ یہ پہلا موقعہ ہے کہ ایک مالیاتی افسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے جموں و شکمیر میں ایک مہم شروع کی ہے جس میں لوگوں کو ایس ایم ایس اور دیگر ذرائع کا استعمال کرکے مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر وہ مرکزی حکومت کے کسی ادارے میں رشوت ستانی کا ماحول دیکھ رہے ہیں یا ان سے کسی افسر یا اہلکار نے رشوت طلب کی ہو، تو ہو دئے گئے نمبرات پر رابطہ کریں۔

Last Updated : Sep 16, 2023, 10:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.