ETV Bharat / state

Protest Against App Tech جموں میں ایپ ٹیک کے خلاف احتجاج جاری، درجنوں گرفتار - جموں میں دوسرے روز بھی ایپ ٹیک کے خلاف احتجاج

جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی مختلف اسامیوں کے امیداروں کی ایک بڑی تعداد نے دوسرے روز بھی ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 2:50 PM IST

Updated : Mar 9, 2023, 5:22 PM IST

جموں میں ایپ ٹیک کے خلاف احتجاج جاری

جموں: جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی مختلف اسامیوں کے امیداروں کی ایک بڑی تعداد نے جمعرات کے روز دوسرے دن بھی جموں کے پانما چوک میں ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور ایپ ٹک پر پابندی لگاو جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ پولیس نے درجنوں امیدواروں کو زبردستی گاڑیوں میں بٹھا کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ اور ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف جموں میں دوسرے روز بھی امیدواروں نے احتجاج کیا اور کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے بتایا کہ ایپ ٹیک کمپنی کو ملک کی مختلف ریاستوں میں بلیک لسٹ قرار دیا گیا لیکن جموں وکشمیر میں اسامیوں کو پر کرنے کی خاطر اسی کمپنی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا، 'ہم دیکھ رہے ہیں یہاں جمہوری اصولوں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔'انہوں نے کہا کہ ایپ ٹک کمپنی نے کئی ریاستوں میں گھوٹالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو یہاں بھی دوبارہ بلیک لسٹ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے امیدوار احتجاج کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی جارہی ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے۔نامہ نگار نے بتایا کہ پانما چوک جموں میں دھرنے پر بیٹھے امیدواروں کو پولیس نے گھسیٹ کر گاڑیوں میں بٹھا یا اور بعد ازاں انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔اس موقع پر امیدواروں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی کے بھی مناظر دیکھنے کو ملے۔ دریں اثنا حکام نے بتایا کہ چند نوجوانوں کو احتیاطی طورپر حراست میں لیا گیا کیونکہ شاہراہ پر دھرنے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Aptech Company : ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کرنے والے امیدواروں پر لاٹھی چارج قابل مذمت

یو این آ ئی

Last Updated : Mar 9, 2023, 5:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.