بی آر شرما جوکہ ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر ہے، نے چیئرمین سٹاف سلیکشن کمیشن کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری بی و ی آر سبھرامنیم ،فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ شالین کابرا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک، سیکرٹری قانون، انصاف و پارلیمانی اچل سیٹھی اور دیگر اعلیٰ اَفسران اور نئے منتخب چیئرمین کے اہلِ خانہ بھی موجو دتھے۔