ETV Bharat / state

بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کا پاکستان کے خلاف احتجاج - پاکستان کو حملے کا زمہ دار

جموں و کشمیر کے کولگام میں گزشتہ کل عسکریت پسندوں کے حملے میں بی جے پی کے تین رہنما ہلاک ہوئے تھے۔

BJP protested against Pakistan
پاکستان کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 10:49 PM IST

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے شہر جموں میں آج خطے کشمیر کے ضلع کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں بی جے پی یوتھ مورچہ کے جنرل سکریٹری فدا حسین اور دیگر دو کارکنان کی ہلاکت کے خلاف بی جے پی یوا مورچہ نے احتجاج کیا اور پاکستان کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

پاکستان کے خلاف احتجاج
خیال رہے کہ جموں و کشمیر کے کولگام میں گزشتہ کل عسکریت پسندوں کے حملے میں بی جے پی کے تین رہنما ہلاک ہوئے تھے۔

ہلاک شدہ بی جے پی کارکنان کی شناخت بی جے پی یوتھ مورچہ کے جنرل سکریٹری فدا حسین ایتو ولد غلام احمد، عمر رشید ولد رشید بیگ اور عمر رمضان حجام ولد محمد رمضان کے بطور ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی کارکنان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین کارکنان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قاضی گنڈ کے ایمرجنسی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کے سب سے بڑے ٹراؤٹ فش فارم میں عملے کا فقدان

واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران کا یہ ایسا چوتھا حملہ ہے۔ رواں برس 6 اگست کو عسکریت پسندوں نے ویسو قاضی گنڈ میں بی جے پی کے سرپنچ سجاد احمد کھانڈے ولد علی محمد کو ہلاک کر دیا تھا، جب وہ اپنے مکان کے باہر کھڑے تھے۔ 4 اگست کی شام قاضی گنڈ میں ہی بی جے پی کے پنچ عارف احمد پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ شدید طور سے زخمی ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.