ETV Bharat / state

Ravinder raina on Amit Shah JK Visit: امیت شاہ کے دورہ کے بعد جموں و کشمیر کی تصویر بدلنے والی ہے، رویندر رینہ

بھارتیہ جنتار پارٹی کے سینئر لیڈر اور جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے مرکزی وزیر داخلہ کے دورہ جموں و کشمیر کو ’’کامیاب دورہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’یہاں کی تصویر اب بدلنے والی ہے۔‘‘ Ravinder Raina on Union HM Kashmir Visit

raina
raina
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 6:58 PM IST

جموں: جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے جمعے کے روز جموں میں کہا کہ ’’ستر برسوں سے نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی نے لوگوں کو کافی زخم دئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’پی ڈی پی، کانگریس اور نیشنل کانفرنس لوگوں کے ہمدرد نہیں بلکہ سب سے بڑے دشمن ہیں۔این سی سرپرست (فاروق عبداللہ) انسانی حقوق کی پامالیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار رینا نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ BJP Leader Ravinder Raina PC in Jammu

رویندر رینہ نے دعویٰ کیا کہ ’’مرکزی وزیر داخلہ کا دورہ جموں وکشمیر کامیاب رہا۔‘‘ اُن کے مطابق وزیر داخلہ نے دورے کے دوران مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کی اور جتنے بھی مسائل اُبھارے گئے اُنہیں حل کرنے کا یقین دلایا گیا۔ بی جے پی لیڈر صدر نے کہا: ’’میں جموں وکشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے راجوری اور بارہمولہ میں عوامی ریلیوں کو کامیاب بنایا۔‘‘

رینا نے مزید کہا کہ ’’جتنے جموں کے لوگ حب الوطنی سے سرشار ہیں اس سے زیادہ کشمیر کے لو گ بھی بھارت سے محبت رکھتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہم سماج کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ کے تین روزہ دورے کے بعد جموں وکشمیر کی سیاسی تصویر اب بدلنے والی ہے۔‘‘ رینہ نے مقامی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’جموں وکشمیر میں ستر برسوں تک پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے راج کیا اور اس دوران بہت سارے مسائل کو بھی جنم دیا گیا۔‘‘ Raina on Farooq Abdullah

ڈیلی ویجرز کے حوالہ سے انہوں نے کہا ’’بی جے پی ڈیلی ویجروں سمیت سبھی ملازمین کے مسائل کو ایک ایک کرکے حل کرے گی۔‘‘ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے ریندر نے کہا: ’’میں فاروق صاحب کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پچھلے ستر سال کے دوران آپ نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقو ق پر شب خون مارا ہے۔‘‘ رینہ کے مطابق ’’یہی لوگ انسانی حقوق کی پامالیوں میں بھی براہ راست ملوث رہے ہیں۔‘‘

رویندر رینا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ پی ڈی پی، این سی اور کانگریس نے لوگوں کی پیٹ میں چھرا گھونپ کر اُنہیں کافی زخم دئے لیکن اب ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ بی جے پی صدر کے مطابق ’’ہمارا نعرہ سب کا ساتھ، سب کا وشواس اور سب کا وکاس ہے اور اس پر ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.