اس موقع پر بابا چنچل سنگھ نے کہا کہ انسان پر پہلا فرض ہوتا ہے کہ وہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرے۔ میں نے اسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر کھلے آسمان تلے رہنے والے ایک خاندان کا گھر تعمیر کرایا ہے۔ Baba Chanchal Singh Helped Poor Family
انہوں نے کہا کہ چند روز قبل علاقہ کے لوگوں نے ان سے اپیل کی تھی کہ مشری والا گاؤں میں ایک عمر رسیدہ جوڑا کھلے آسمان کے نیچے اپنی زندگی گزار رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Winter in Delhi: سردی میں غریب لوگ کُھلے آسمان کے نیچے سونے پر مجبور
واضح رہے کہ مذکورہ لیڈر نے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے غریب خاندان کو بارش کے اس موسم میں آسمان کے نیچے رہتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد انہوں نے 24 گھنٹوں کے اندر نیا گھر تعمیر کرا کر انہیں دیا۔ بابا چنچیل نے اس موقع پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غریب لوگوں کی مدد کریں تاکہ غریب افراد بھی بھی عزت و وقار کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔ Baba Chanchal Singh Helped Poor Family