ETV Bharat / state

Employment To Educated Youths حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کےلیے کوشاں، مرکزی وزیر - pm issued job order to educated youth

مرکزی وزیر برائے بجلی و انڈسٹریز کشن پال نے جمعرات کے روز کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔

Krishan Pal Gurjar
مرکزی وزیر برائے بجلی و انڈسٹریز کشن پال
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 9:00 PM IST

جموں: مرکزی وزیر برائے بجلی و انڈسٹریز کشن پال نے جمعرات کے روز کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سال کے اندر اندر دس لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے اور اس پر عملدرآمد بھی ہو رہا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے 71ہزار نوجوانوں میں نوکریوں کے آرڈر تقسیم کئے۔ان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ایک سال کے اندر اندردس لاکھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کو مختلف سرکاری محکموں جن میں ریلوے، ہوسٹل ، وزارت داخلہ ، وزارت دفاع اور گرامین بینک شامل ہیں میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایڈ جسٹ کیا جارہا ہے۔مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگلے 25 سال ملک ترقی کے منازل طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ’موجودہ مرکزی حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر کاربند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں موجودہ مرکزی حکومت لوگوں کو بہتر سہولیات میسر رکھنے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Unemployment Rate In JK روزگار کی فراہمی سے متعلق حکمرانوں کے دعوے ایک بار پھر زبانی جمع خرچ ثابت، این سی

بتادیں کہ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں مارچ 2023 کے ماہ میں بے روزگاری کی شرح 23.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اپریل 2022 میں 18.3 تھی جب کہ پورے ملک کی بے روزگاری شرح کی اوسط 7.8 ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.