ETV Bharat / state

بی جے پی ترقی کے ایجنڈے پر الیکشن لڑے گی :جتیندر سنگھ

BJP core Group Meeting in Jammu مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پارٹی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا گیا، لہذا ہمیں پورا یقین ہے کہ پارٹی جموں و کشمیر کی سبھی پالیمانی نشستوں پر کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دے گی۔

bjp-core-group-meeting-held-in-jammu
بی جے پی ترقی کے ایجنڈے پر الیکشن لڑے گی :جتیندر سنگھ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 18, 2024, 8:41 PM IST

بی جے پی ترقی کے ایجنڈے پر الیکشن لڑے گی :جتیندر سنگھ

جموں: جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کی کور گروپ میٹنگ جموں میں منعقد ہوئی جس میں لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران پارٹی لیڈروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے زور و شور سے تیاریاں شروع کریں۔

اطلاعات کے مطابق جموں میں بی جے پی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ ، بی جے پی قومی جنرل سیکریٹری ترون چگھ کے علاوہ سینیئر لیڈران نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران بی جے پی کے لیڈروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ پارلیمانی چناو کی خاطر گھر گھر مہم شروع کریں۔میٹنگ کے دوران لوک سبھا کی پانچ نشستوں پر جیت کی خاطر حکمت عملی طے کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ لیڈران کو ہدایت دی گئی کہ وہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھیں تاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی جیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’پارٹی آنے والے انتخابات میں ترقی کے ایجنڈے پر لڑے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے سماج کے ہر طبقے کے لئے کام کیا جو سب کے سامنے عیاں ہے۔ان کے مطابق پارٹی نے ووٹ کی سیاست سے اوپر اٹھ کر ہر طبقے کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر کام کیا۔

مزید پڑھیں:

مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی جموں وکشمیر کی پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کرئے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا لہذا ہمیں پورا یقین ہے کہ پارٹی سبھی نشستوں پر کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دے گی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.