ETV Bharat / state

JK BJP Wants LG Out جموں و کشمیر میں بھاجپا لیڈران گورنر کی تبدیلی کے خواہاں - core committee bjp jk

امت شاہ کے دورہ جموں سے قبل بھاجپا کے کور گروپ کی میٹنگ میں الیکشن پر بحث و تمحیص ہوئی، بھاجپا لیڈروں کو کہا گیا ہے کہ وہ الیکشن کیلئے کمر کس لیں۔ کیا اپریل یا مئی میں انتخابات منعقد ہوسکتے ہیں؟

bjp-core-committee-meeting-in-jammu-jk-bjp-wants-lg-out
جموں و کشمیر میں بھاجپا لیڈران گورنر کی تبدیلی کے خواہاں
author img

By

Published : Jan 12, 2023, 8:31 PM IST

جموں: جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈرشپ کو الیکشن کے حوالے سے متحرک کردیا گیا ہے جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو راجوری کا دورہ کرنے کے بعد بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے، جس میں مجموعی صورتحال کے علاوہ الیکشن سے متعلق پارٹی کی تیاریوں پر بات کی جائی گی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں پیر کو دہلی میں پارٹی کے کور گروپ کی میٹنگ منعقد کی تھی جس کے دو روز بعد 11 جنوری کو جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں اسی گروپ کی ایک اور میٹنگ منعقد ہوئی ہے، جس میں پارٹی کے جموں و کشمیر کے انچاج ترون چگ اور باقی اہم اور اعلیٰ لیڈران نے شرکت کی ۔ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ میٹنگ حالیہ گجرات اور ہماچل پردیش کے انتخابات کے پس منظر میں اور جموں و کشمیر کے انتخابات منعقد کرنے کے امکانات کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور سابق نائب وزیر اعلی کویندر گپتا نے بتایا کہ پارٹی قبل از وقت انتخابات کے لیے پرعزم ہے اور انہیں امید ہے کہ جموں میں بھی بھاجپا کو دوسری ریاستوں کی طرح بڑا مینڈیٹ ملے گا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں میں منعقد ہوئی میٹنگ میں پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے لیڈروں کو ہدایات دی کہ وہ الیکشن کیلئے کمر کس لیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ اسمبلی اور اور پارلیمانی حلقہ جات کیلئے ذمہ داروں کا انتخاب کیا جائے اور ووٹر لسٹ کے ہر ایک صفحے کے انچارج جسے پنہ پرمکھ کہا جاتا ہے، کا تقرر کیا جائے۔ یہ افراد اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ووٹر لسٹ میں درج ہر ایک شخص تک پہنچا جائے اور اسے پارٹی کی جانب راغب کیا جائے۔

مزید پڑھیں: BJP Core Group Leaders Meeting امت شاہ نے پارٹی لیڈروں کو عوام تک پہنچنے کی ہدایت دی

ذرائع نے بتایا کہ کئی بھاجپا لیڈر اس حق میں تھے کہ جموں و کشمیر کے موجودہ لیفٹننٹ گورنر کو تبدیل کیا جائے۔ اس میٹنگ کی خبر منظر عام پر آنے کے ساتھ جموں و کشمیر میں مختلف لوگوں بشموں سیاسی حلقوں نے اس میٹنگ کو آنے والے اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کی نظر سے دیکھا ہے۔

وہیں نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بی جے پی کے ایک سینیئر لیڈر نے بتایا کہ میٹنگ میں آنے والے انتخابات پر بات ہوئی جبکہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کی ہدایت بھی لیڈران کو قومی سطح کے لیڈران نے دی اور جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ہٹانے کی سفارشات بھی جموں کشمیر کے لیڈران نے وزیر داخلہ کو اس میٹنگ کے ذریعے ارسال کی ہیں۔
سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ انتخابات کو منعقد کرنے کے تاریخوں کا اعلان یا طے، الیکشن کمیشن آف انڈیا کرے گا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ انتخابات فوری طور جموں و کشمیر کے موسمی صورتحال کی وجہ سے منعقد نہیں ہو سکتے ہیں اور آنے والے موسم بہار میں انتخابات منعقد ہونے کے امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.