جموں وکشمیر کے جموں خطے میں برڈ فلو کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پریم پولٹری کے مالک سعید بانو پرتاپ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں برڈ فلو کی افواہوں کی وجہ سے صارفین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا، حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ لوگوں کو جانکاری دے تاکہ عوام افواہوں پر توجہ نہ دے کیونکہ یہاں کے زیادہ تر پولٹری شاپ مالکان اپنا کرایہ ادا نہیں کر سکتے کیونکہ لاک ڈاون کے دوران ہمارا کافی نقصان ہوا تھا۔
جموں کے مشہور ریسٹورینٹ بلو دی ہٹی میں کام کرنے والے ملازمو کا کہنا ہے کہ اب تک برڈ فلو کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ اس کے باوجود لوگوں نے مرغ کھانا بند کیا جس سے ان کے ریسٹورینٹ میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برڈ فلو کا خوف: جنگل میں 5 ہزار سے زائد چوزے چھوڑکر فرار
خیال رہے کہ اتر پردیش، کیرالہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ اور گجرات نے اب تک ایویئن انفلوئنزا کے کیسوں کی تصدیق کر دی ہے۔