ETV Bharat / state

گپکار اعلامیہ کے ارکین سے ملاقات پر بھیم سنگھ تمام عہدوں سے برطرف - جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی

عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے اراکین سے ملاقات کے فوراً بعد ہی جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سینیئر رہنما بھیم سنگھ کو پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

گپکار اعلامیہ کے ارکین سے ملاقات پر بھیم سنگھ کو پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 5:57 PM IST

اس فیصلے کا اعلان پینتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

پینتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے بتایا کہ 'پارٹی نے بھیم سنگھ کو پینتھرس پارٹی کے سرپرست کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ انفرادی طور پر اور پارٹی کو اطلاع دیے بغیر پی اے جی ڈی کے رہنماؤں سے ملنے گئے تھے۔ لہذا ، بھیم سنگھ کو مستقبل میں پارٹی کی فیصلہ سازی میں کوئی اختیار نہیں ہوگا۔ انہیں پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔'

اجتماعی طور پر ڈی ڈی سی انتخابات لڑیں گے

ہرش دیو سنگھ نے بتایا کہ 'پینتھر پارٹی جموں خطے کے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑے گی۔ پارٹی کے سینیئر لیڈران مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم بھارت کے حق میں ہمیشہ کھڑے ہیں اور ہم کسی بھی بھارت مخالف موقف کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ یہ قوم پرست، سیکولر اور جمہوری پارٹی ہے جو جموں خطے میں تمام لوگوں کو تمام مذہبی جماعتوں سے اکٹھا کرتی ہے۔'

انہوں نے کہا 'ان لوگوں کے لیے ہماری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے جو ملک دشمن ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.