ETV Bharat / state

جموں: بھارتی یووا مورچہ کا احتجاج

جموں خطے میں بھارتی جنتا یووا مورچہ نے عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران بی جے پی کے لیڈر کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کو نشانہ بنا کر کشمیر میں 90 کی دہائی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 5:49 PM IST

جموں میں شہری ہلاکتوں کے خلاف بھارتی یووا مورچہ کا  احتجاج

جموں میں بھارتی جنتا یووا مورچہ اور مختلف تنظیموں نے شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ جموں کے مختلف علاقوں میں یہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر یدھویر سیٹھی کی قیادت میں بی جے وائی ایم کے اراکین نے کشمیر میں ہوئے شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

شہری ہلاکتوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سیٹھی نے کہا کہ اقلیتوں کو نشانہ بنا کر کشمیر میں 90 کی دہائی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ جاگ جائے اور کشمیر میں ہوئے شہریوں کے قتل معاملے کی مخالفت کرے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: آئی ایف جے کا صحافیوں کی جلد رہائی کا مطالبہ

دریں اثنا، شیو سینا کے اراکین بھی گزشتہ کئی روز سے کشمیر میں شہریوں اور غیر مقامی لوگوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ ہے کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ میں میچ نہ کھیلے۔ انہوں نے اس قتل کو اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنانے کی سازش قرار دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس بزدلانہ حرکت کے خلاف لوگوں میں غصہ ہے اور اس لیے شیو سینا اس طرح کا احتجاج پورے ہندوستان میں کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.