ETV Bharat / state

گوجر اور بکروالوں کو جنگلات حقوق ایکٹ کمیٹیوں میں بطور ممبر نامزد: سلیم چودھری

حکام کی من مرضی سے قبائلی آبادی کا اعتماد ٹوٹا ہے کیونکہ جموں صوبہ کے متعدد اضلاع میں خانہ بدوش قبیلہ کے لوگوں کو کمیٹیوں میں بطور ممبران شامل ہی نہیں کیا گیا۔

گوجر اوربکروالوں کو جنگلات حقوق ایکٹ کمیٹیوں میں بطورممبرنامزد

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 12:19 PM IST

اپنی پارٹی ایس ٹی ونگ صدر سلیم چودھری نے اُن افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جوکہ بقول اُن کے جموں وکشمیر میں جنگلات حقوق قانون کی عمل آوری کے لئے سب ڈویژن اور ضلع سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹیوں میں گوجر اور بکروال طبقوں کے افراد کو بطور ممبران نامزد نہیں کررہے۔

گوجر اوربکروالوں کو جنگلات حقوق ایکٹ کمیٹیوں میں بطورممبرنامزد :سلیم چودھری

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ٹی ونگ صدر سلیم چودھری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں جنگلات حقوق قانون کو عمل میں لایا جارہا ہے۔

اس سلسلہ میں جنگلات اراضی پر رہنے والے لوگوں کے دعوؤں کو حل کیا جائے گا۔

انہوں نے سوال کیا کہ یہ دعوے کیسے حل ہوں گے جب قبائلی آبادی کے ممبران یا اُن کے منتخب نمائندے، پنچایتی راج ممبران اِن کمیٹیوں میں شامل نہیں ہوں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ حکام کی من مرضی سے قبائلی آبادی کا اعتماد ٹوٹا ہے کیونکہ جموں صوبہ کے متعدد اضلاع میں خانہ بدوش قبیلہ کے لوگوں کو کمیٹیوں میں بطور ممبران شامل ہی نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرام سبھا میں بھی مبینہ طور پر خانہ بدوش قبیلہ کے لوگوں کو کمیٹیوں میں بطور ممبران شامل نہیں کیا گیا جو ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات حقوق قانون کی عمل آوری صرف کاغذوں تک محدود رہتی ہے اور حکومت کے ایس ٹی قبائل کو حقوق دینے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوں گے اگر درج فہرست قبائل افراد کو کمیٹیوں میں شامل نہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ نے ضلع اور سب ضلع سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کے لئے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ جس میں گوجر اور بکروال کا ایک بھی ممبر شامل نہیں جب کہ جنگلات حقوق قانون کے مستفیدین یہی لوگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے منتخب قبائلی ممبر کو نظر انداز کیا اور ایک غیر قبائلی ممبر کو کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں دوکانیں رہیں بند، سنڈے مارکیٹ کی گہما گہمی میں کمی

جوکہ قبائلی آبادی کے تئیں انتظامیہ کے متعصبانہ رویہ کو ظاہر کرتا ہے اور یہ جموں وکشمیر کے گوجر بکروالوں کے لئے تشویش کن ہے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری حکم نامہ کو منسوخ کرنے اور قبائلی آبادی کے ممبران کو کمیٹیوں میں شامل نہ کرنے پر ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.