جموں: اس بار جموں خطہ کے پانچ کھلاڑی آئی پی ایل 2023 میں شرکت کرنے والے ہیں، جب کہ کشمیر کے تمام کھلاڑی نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے۔جن کھلاڑیوں کو جمعہ کو کوچی میں نیلامی میں خریدا گیا ان میں ویورانت شرما شامل ہیں جنہیں سن رائزرز حیدرآباد نے 2.6 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ وہیں اویناش سنگھ کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے 60 لاکھ روپے میں جبکہ یودویر سنگھ کو لکھنؤ سپر گینٹس نے بنیادی قیمت یعنی 20 لاکھ روپے پر خریدا ہے ،جبکہ عمران ملک اور عبدالصمد کو سن رائزرز حیدرآباد نے برقرار رکھا تھا۔Five Jammu Province Players Players Play in IPL2023
آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں جموں و کشمیر کے کھلاڑی:
واضح رہے کہ اس بار جموں و کشمیر کے 21 کرکٹرز کو انڈین پریمیئر لیگ 2023 پلیئر آکشن میں شامل کیا گیا تھا، تاہم اس بار کی منی نیلامی میں کشمیر صوبہ کے کسی بھی کھلاڑی کو جگہ نہیں ملی۔جن کھلاڑیوں کو اس بار کی نیلامی میں جگہ ملی تھیں، ان میں شبھم کھجوریا، ویورنت شرما، مجتبیٰ یوسف، عابد مشتاق، یودھویر چرک، باسط بشیر، راسخ ڈار، وسیم کھانڈے، اویناش سنگھ، امان شرما، فاضل مکایا، عطیف سینی، شاہ رخ ڈار، لون مظفر، عاقب ڈار، اسد جمیل احمد، آشیش بھٹ، گورو کول، راجیو سنگھ، محمد۔ وسیم، سمپرک گپتا شامل تھیں۔J&K players in the IPL 2023 auction
اویناش سنگھ کو آئی ہی ایل کی منی نیلامی میں آر سی بی بنگلور نے 60 لاکھ میں خریدا ہے۔ اویناش سنگھ جموں سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ فاسٹ باؤلر ہیں اور انہوں نے کسی بھی سطح کی ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ وہ عمران ملک کی لیگ کا بولر ہے۔ اویناش نے ٹرائلز میں گیند کی رفتار سے فرنچائز کو متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اس آئی پی ایل 2023 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ Avinash Singh selected For IPL2023
اویناش کے چھوٹے بھائی سکھانش نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اویناش کو بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق تھا اور وہ اپنا زیادہ وقت کرکٹ کے ساتھ گزارتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اویناش اسکول جانے کے بجائے کھیلنے جاتے تھے اور ٹریننگ کے لیے وہ یہاں مقامی اکیڈمی میں شامل ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سخت محنت کرنے کے بعد وہ اس مقام تک پہنچ گئے ہے۔اویناش نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کی ہے۔
مزید پڑھیں: Cricketer From Jammu Selected in IPL ویورنت شرما آئی پی ایل 2023 کیلئے منتخب
انہوں نے کہا کہ" اویناش فاسٹ بؤلر ہیں اور وہ 150 KPH سے زیادہ کی رفتار سے گیند بازی کررہا ہیں،جس نے آر سی بی کو متاثر کیا اور ہمیں یقین ہے کہ وہ آئندہ جاکر قومی ٹیم میں کھیل پائے گے۔"
اویناش کے والدہ وملا دیوی اہنے بیٹے کی کامیابی پر کہا کہ" میں بہت خوش ہوں کہ ان کا بیٹا اس مقام تک پہنچ گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گا اور قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہون گے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ آج ان کے بیٹے کا خواب پورا ہو گیا ہے کیونکہ وہ بچپن سے ہی کرکٹر بننے کے خواب دیکھ رہے تھے اور آج اسے کامیابی مل کر ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور پُرامید ہے کہ ان کا بیٹا آنے والے ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔