فنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتل ڈللو نے آج جموں و کشمیر میں کووڈ 19 ہسپتالوں کی ڈی نوٹیفکیشن کا جائزہ لینے کے لئے افسران کے ساتھ ہوئی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
اس میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل پلاننگ، ستویر کور سودن نے شرکت کی۔ اس کے علاقہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں، ڈاکٹر رینو شرما؛ پرنسپل - گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں، ششی سودن شرما؛ جی ایم، پی اینڈ ایس، جموں، ایس ایس او - جموں بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر قومی صحت مشن، جموں و کشمیر، بھوپندر کمار؛ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس سرینگر، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، کٹھوعہ، ڈوڈہ، راجوری، بمینہ اور دیگر متعلقہ افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں حصہ لیا۔
اس دوران جموں و کشمیر میں کورونا کیئر اداروں، جموں و کشمیر ڈویژنوں میں ضلع وار آئسولیشن بستروں، کورونا اسپتالوں میں موجود انتطامات زیر بحث آئے۔
اجلاس کے دوران مالیاتی کمشنر نے کورونا کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ اسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کے بارے میں بھی تفصیلی رپورٹ طلب کی جس میں یومیہ بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسوں کی تعداد اور بیماری کے حوالے سے لوگوں کے رجحان کے حوالے سے بھی واقفیت حاصل کی۔
انہیں بتایا گیا کہ ایس ایم جی ایس ہسپتال جموں، ڈی ایچ اودھم پور، ریاسی، سرنکوٹ اور چنانی کے رمبن سی ایچ سی، کٹرا کے ایس ڈی ایچ اور ایسوسی ایٹڈ اسپتال گھگوال، سانبہ کو غیر کووڈ 19 سنٹر قرار دیا جائے گا کیونکہ ان اسپتالوں میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد کم ہے۔
کشمیر ڈویژن میں ایس کے آئی ایم ایس میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال بمنہ، سوپر اسپیشلیٹی ہسپتال، جے ایل این ایم ہسپتال، کشمیر نرسنگ ہوم، پلوامہ، گاندربل، کولگام، بڈگام، شوپیاں، سی ایچ سی کپواڑہ اور طبیہ کالج شیونتھ بانڈی پورہ کو غیر کورونا اسپتال قرار دیا جائے گا۔