مرکز کے زیر انتطام علاقہ جموں و کشمیر میں فوج کی جانب سے انتظامیہ کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے ایک ایپ تیار کیا گیا ہے۔
سرکاری عہدیدار نے بتایا ''کووڈ-19 ہیلپ لائن جے اینڈ کے' ایپ کو استعمال کرنے والے ہسپتال، کنٹرول رومس، ریپیڈ رسپانس ٹیمس کے بارے میں جانکاری فراہم کرے گی، ایپلیکیشن میں ہسپتالوں کا پتہ، موبائل نمبر بھی دیے گئے ہیں'۔
یہ موبائل ایپلیکیشن گوگل میپس سے پتہ ڈھونڈ کر یوزر کو فراہم کرے گا، اس ایپ میں ریڈ زونس یعنی جن علاقوں میں کوورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں ان کے بارے میں بھی یوزر کو جانکاری دے گا۔
عہدیدار نے بتایا 'اس ایپ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے طریقے بھی بتائے گئے ہیں تاکہ لوگوں میں بیداری پیدا کی جاسکے'۔
انہوں نے کہا 'یہ ایپ 'تھرڈ پارٹی انسٹالیشن فائل' کے طور پر دستیاب ہے، اور کسی بھی موبائل یوزر کو اس میں موبائل نمبر یا اپنی تفسیل کے ساتھ ریجسٹر کرنا ہوگا'۔
لاگ ان کرنے کے بعد ایپ 'لوکیشن' اور 'بلوٹوتھ' کے استعمال سے یوزر کو ساری جانکاریاں دے گی۔
اس کے علاوہ عہدیدار نے بتایا 'ایپ میں ضروری تکنیکی معاونت اور باقاعدگی سے فوج کے ذریعہ وقتا فوقتا اپڈیٹ کیا جائے گا'۔