جنرل منوج مُکند نرونے رواں برس یکم جنوری کو چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور وہ لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
شمالی کمانڈ انہیں وادی کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر جاری سیکیورٹی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
گزشتہ چند دنوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔
جنرل منوج مُکند نرونے نے چیف آف آرمی اسٹاف کا چارج سنبھالنے کے بعد سیاچن سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکیوں کا دورہ کر کے وہاں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔