ETV Bharat / state

Amarnath Yatra چھ ہزار یاتریوں کا ایک اور گروپ جموں سے روانہ - امرناتھ یاتریوں کا ایک اور جتھا جموں سے روانہ

شری امرناتھ یاترا کے لئے یاتریوں کا کشمیر کے لئے روانہ ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 5 سو 23 یاتری کشمیر کے لئے روانہ ہوئے، جن میں 4745 مرد، 1685 خواتین، 3 بچے، 81 سادھو اور 9 سادھویں شامل تھیں۔

چھ ہزارسے زیادہ یاتریوں کا ایک اور گروپ جموں سے روانہ

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 3:52 PM IST

جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا کشمیر کے لئے روانہ ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 5 سو 23 یاتری کشمیر کے لئے روانہ ہوئے، جن میں 4745 مرد، 1685 خواتین، 3 بچے، 81 سادھو اور 9 سادھویں شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 262 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے درمیان ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 165 گاڑیوں میں 3 ہزار 7 سو 46 یاتری روانہ ہوئے، جن میں 2995 مرد، 665 خواتین، 2 بچے، 75 سادھو اور 9 سادھویں شامل تھیں۔

مزید پڑھیں:Amarnath Yatra 2023 اننت ناگ میں پتھروں کی زد میں آنے سے خاتون یاتری کی موت

بالتل بیس کیمپ کے لئے 97 گاڑیوں میں 2 ہزار 7 سو 77 یاتری روانہ ہوئے۔ جن میں 1750 مرد، 1020 خواتین، 1 بچہ اور 6 سادھو شامل تھے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا میں اب تک تقریبا تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گپھا کا درشن کیا ہے۔ 62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ جموں وکشمیر حکومت اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.