ETV Bharat / state

Amarnath yatra 2023: ہزار سے بھی کم یاتریوں پر مشتمل جتھا جموں سے روانہ - بھگوتی نگر بیس کیمپ، جموں

سال رواں میں تعداد کے لحاظ سے امرناتھ یاتریوں کا اب تک کا سب سے چھوٹا جتھا بھگوتی نگر بیس کیمپ، جموں سے وادی کشمیر کی جانب روانہ ہوا۔

ہزار سے بھی کم یاتریوں پر مشتمل جھتا جموں سے روانہ

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 1:38 PM IST

جموں: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کے لئے یاتریوں کا وادی کشمیر کی جانب روانہ ہونے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 54 گاڑیوں میں 984 یاتریوں پر مشتمل ایک اور جتھا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔ یہ تعداد کے لحاظ سے کشمیر روانہ ہونے والا سب سے چھوٹا جتھا ہے۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ بدھ کی صبح کشمیر روانہ ہونے والے یاتریوں میں سے 21 گاڑیوں میں 498 یاتری جنوبی کشمیر کے ننہ وَن پہلگام بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے جن میں 424 مرد، 69 خواتین اور 5 سادھو شامل تھے۔ جبکہ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بال تل بیس کیمپ کے لئے 33 گاڑیوں میں 486 یاتری روانہ ہوئے جن میں 353 مرد اور 128 خواتین شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 دو ہزار سے زیادہ یاتریوں کا قافلہ جموں سے روانہ

یکم جولائی سے شروع ہوئی امرناتھ یاترا کے لئے اب تک چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گپھا کا درشن کیا ہے۔ سال گزشتہ 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوتر گپھا کا درشن کیا تھا۔ رواں برس 62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ واضح رہے کہ امرناتھ یاترا کے لئے رواں برس جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے فقید المثال انتظامات کیے گئے ہیں۔ ننہ وَن بیس کیمپ سے پوتر گپھا تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ یاتریوں کی سہولت کے لیے جگہ جگہ یاتری نواس اور دیگر پڑاؤ پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.