ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 پانچ ہزار یاتریوں کا ایک اور جتھا جموں سے روانہ - امرناتھ یاترا شرائن بورڈ

یکم جولائی سے شروع ہوئی امرناتھ یاترا خوش اسلوبی سے جاری ہے۔19 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ، جموں سے 4 ہزارنو سو بیس یاتریوں پر مشتمل 17 واں قافلہ کشمیر کی اور روانہ ہوا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، قریب دو لاکھ یاتریوں نے امرناتھ گھپا میں پوتر شیو لنگم کے درشن کیے ہیں۔

amarnath-yatra-2023-4920-yatris-leave-jammu-base-camp-for-kashmir
قریب 5 ہزار یاتریوں کا ایک اور جھتا جموں سے روانہ
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 3:09 PM IST

سرینگر: شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا کشمیر کے لئے روانہ ہونے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح بم بم بولے نعروں اور برستی بارش کے بیچ 4 ہزار 9 سو 20 یاتری بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 188 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام کے لئے 107 گاڑیوں میں 2 ہزار 5 سو 66 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1974 مرد، 496 خواتین، 11 بچے، 81 سادھو اور 4 سادھویں شامل تھیں۔بالتل بیس کمیپ کے لئے 81 گاڑیوں میں 2 ہزار 3 سو 54 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1381 مرد، 955 خواتین اور 18 بچے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتری مقامی مسلمانوں کے رویہ سے متاثر

یکم جولائی سے شروع ہونے والے اس یاترا کے دوران اب تک زائد از دو لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔جموں وکشمیر حکومت اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.