ETV Bharat / state

Agniveer Recruitment In Jammu جموں اگنیور بھرتی ریلی کے دوران منتخب ہونے کیلئے کسی کو رشوت نہ دیں، فوج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 8:47 PM IST

جموں دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برتوال نے اگنیور امیدواروں کو ہدایت دی کہ وہ منتخب ہونے کے لئے کسی کو رشوت نہ دیں، کیونکہ بھرتی خالص طور پر میرٹ کے بنیاد پر کی جائے گی۔

agniveer-recruitment-in-jammu-beware-of-trouts-dont-bribe-any-one-for-selection-army
جموں اگنیور بھرتی ریلی کے دوران منتخب ہونے کیلئے کسی کو رشوت نہ دیں، فوج

جموں: جموں کے مضافاتی علاقہ اکھنور میں واقع ملٹری اسٹیشن پر دو ہفتوں پر محیط اگنیور بھرتی ریلی سے قبل فوج نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اس ریلی میں حصہ لینے والے امیدواروں کو منتخب ہونے کے لئے کسی کو رشوت دینے سے باز رہنے کی ہدایات دی ہیں۔فوج کا کہنا ہے کہ اس میں بھرتی خالص طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

جموں نشین دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برتوال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'امیدواروں کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ منتخب ہونے کے لئے کسی کو رشوت نہ دیں کیونکہ بھرتی خالص طور پر میرٹ کے بنیاد پر کی جائے گی'۔انہوں نے کہا کہ بھرتی کے دوران سلیکشن عمل تمام مراحل پر کمپیوٹرائزڈ اور شفاف ہوگا۔

انہوں نے امیدواروں سے ٹاؤٹس سے ہوشیار رہنے کی سخت تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان (امیدواروں) کی کسی بھی مرحلے پر کوئی مدد نہیں کر سکتے ہیں۔

موصوف دفاعی ترجمان نے امیدواروں سے جعلی داخلہ کارڈ اپنے ساتھ نہ رکھنے کی بھی تاکید کی کیونکہ ایسا کرنے سے ان کو نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن امیداروں کے پاس جعلی داخلہ کارڈ ہوں گے ان کو مزید تادیبی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔امیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کمپیوٹرائزڈ داخلہ کارڈ رکھیں۔

مزید پڑھیں: Agniveer Scheme ریٹائر مینٹ کے بعد اگنی ویر کو روزگار مہیا کرانے پر بات چیت

لیفٹیننٹ کرنل بارتوال نے کہا کہ جن امید واروں نے 21 نومبر سے 2 دسمبر تک ہونے والی اس ریلی کے لئے درخواستیں جمع کی ہیں وہ 7 نومبر سے اپنے رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی سے اپنے داخلہ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور ریلی میں شرکت کرنے کے لئے اس کارڈ کو اپنے ساتھ رکھنا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ بارش اور پانی سے بچانے کے لئے داخلہ کارڈ کو پلاسٹک کور میں رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریلی میں داخلہ 4 بجے نیم شب سے شروع ہوگا اور صبح 7 بجے گیٹ بند کئے جائیں گے۔امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دستاویزات اپنے ساتھ لائیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.