جموں و کشمیر کے ایڈووکیٹ جنرل، ڈی سی رینہ کی سربراہی میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلوں، ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرلوں پر مشتمل لاء افسران کی ایک ٹیم نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف فورمز میں زیر التواء مختلف اہم قانونی معاملات سے آگاہ کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے غریبوں اور مسکینوں کے لئے انصاف کی جلد فراہمی کی ضرورت پر زور دیا اور لاء افسران کو مشورہ دیا کہ وہ مقدمات نمٹانے میں غیر ضروری تاخیر سے بچیں۔ لاء افسران کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے غریبوں کو بہترین ممکنہ قانونی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
ایڈوکیٹ جنرل نے تمام لاء افسران کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی ہدایتوں پر عمل کیا جائے گا۔