ETV Bharat / state

Prisoner Died in Jammu Jail کورٹ بلوال جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے قیدی کی موت - جموں کے کورٹ بلوال جیل

جموں کے کورٹ بلوال جیل میں جمعے کے روز نماز کی ادائیگی کے دوران ایک قیدی منی محمد کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی قیدی ٹیرر فنڈنگ اور ڈرونز کے ذریعے پھینکے گئے ہتھیاروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے الزام میں جیل میں بند تھا۔ Prisoner Died In Jammu Jail

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 7:09 PM IST

Updated : Aug 19, 2022, 7:53 PM IST

جموں: جموں کے کوٹ بلوال جیل میں نماز کی ادائیگی کے دوران ایک قیدی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی قیدی ملی ٹینٹ ماڈیول کا ایک سرگرم رکن تھا اور اُس کے خلاف کئی کیس درج تھے۔Prisoner Died In Jammu Jail

اطلاعات کے مطابق جموں کے کورٹ بلوال جیل میں جمعے کے روز نماز کی ادائیگی کے دوران ایک قیدی منی محمد کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ قیدی کٹھوعہ میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار پھینکے جانے کے ایک معاملے میں جیل میں بند تھا۔ ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، جو کٹھوعہ میں 29 مئی کو دھماکہ خیز مواد گرانے کے معاملے میں ملوث ماڈیول کی تحقیقات کر رہی ہے، انہوں نے اس مہینے کے شروع میں اس ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ ایک افسر نے بتایا کہ انڈر ٹرائل منی محمد باقی قیدیوں کے ساتھ 'نماز' پڑھ رہا تھا جب وہ اچانک گر گیا۔ جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد بتایا ہے کہ قیدی کی موت دل کادورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

کٹھوعہ ضلع کے رام پورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ منی پر دفعہ 121 (جنگ چھیڑنے، یا حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے کی کوشش کرنا)، 121a (سازش) /122 (اسلحہ جمع کرنا) کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ اور 10 اگست کو کوٹ بلوال جیل بھیج دیا گیا۔ ابتدائی طور پر یہ کیس کٹھوعہ کے راج باغ پولیس اسٹیشن میں 29 مئی کو درج کیا گیا تھا اور 30 جولائی کو این آئی اے نے اس کیس کو دوبارہ درج کیا تھا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی ڈرون کے ذریعے ہتھیار گرائے جانے کی تحقیقات کے سلسلے میں این آئی اے نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے پانچ اضلاع میں تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق وہ دو سال سے کام کر رہا تھا اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعے گرائے گئے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کو جمع کرنے اور لے جانے میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر: کوٹ بلوال جیل کے قیدیوں کا چیف جسٹس کو مکتوب

یو این آئی

Last Updated : Aug 19, 2022, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.