ETV Bharat / state

کسانوں کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 6:07 PM IST

پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کی یوم جمہوریہ کے موقع جس بندے نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا وہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے ساتھ رہا ہے۔

کسانوں کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے زرعی قوانین کو جلد واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کو بد نام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان زرعی قوانین سے بہت گھبرائے ہوئے ہیں اور انہیں لگتا ہے ان کی زمین چلی جائے گی۔

کسانوں کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی کی سربراہ نے ان باتوں کا اظہار یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔

انہوں نے کہا: ’جو کسان بل بنایا گیا اس میں کسانوں کے ساتھ بات نہیں کی گئی اور کسانوں کو لگتا ہے کہ اس بل سے ان کی زمین چلی جائے گی۔ لہذا وہ بہت گھبرائے ہوئے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس بل کو جلد از جلد واپس لے لے۔

موصوفہ نے کہا کی یوم جمہوریہ کے موقع پر جس بندے نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا، وہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے ساتھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسانوں کے احتجاج کو بدنام کرنے کی ایک سازش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.