جموں: جموں و کشمیر پولیس نے پیر کے روز جموں میں 6 ہزار 7 سو 27 کلو ضبط شدہ منشیات کو تباہ کر دیا۔ پولیس میڈیا سینٹر جموں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (اے ڈی جی پی) جموں مکیش سنگھ کی سربراہی میں پولیس نے جموں میں 6 ہزار 7سو 27 کلو ضبط شدہ منشیات کو تباہ کیا۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ضبط شدہ منشیات تباہ کرنے کی اس مہم میں جموں کشمیر اے این ٹی ایف، این سی بی اور جموں وکشمیر پولیس کے افسروں نے بھی شرکت کی۔
پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ منشیات کو قانون کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تباہ کیا گیا۔موصوف اے ڈی جی پی جموں نے اس مہم کی بھر پور حمایت کرنے پر جموں عدلیہ کا شکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے معاشرے سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کے لئے ایک ہمہ گیر مہم شروع کی ہے۔ پولیس نے ضلع سرینگر ،وسطی ضلع گاندربل اور بڈگام میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران منشیات اسمگلروں کے خلاف 591 کیسز درج کیے ہے جبکہ اس سلسلے میں 1012 افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا گیا ہے۔ وہیں سرینگر میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف سال 2020 میں 92 جبکہ 2022 میں سب سے زیادہ 169 کیس درج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح بالترتیب 159،120،286 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
-
6727 kgs of seized drugs destroyed in Jammu , the team led by ADG @MukeshSinghIPS pic.twitter.com/J1mMt2RTYM
— ADGP Jammu (@igpjmu) July 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">6727 kgs of seized drugs destroyed in Jammu , the team led by ADG @MukeshSinghIPS pic.twitter.com/J1mMt2RTYM
— ADGP Jammu (@igpjmu) July 17, 20236727 kgs of seized drugs destroyed in Jammu , the team led by ADG @MukeshSinghIPS pic.twitter.com/J1mMt2RTYM
— ADGP Jammu (@igpjmu) July 17, 2023
سال 2022 میں ضلع بڈگام میں 117 منشیات فروش گرفتار کئے گئے اور 15 پر پی ایس اے عائد کیا گیا۔2022 کے دوران 66 ایف آئی آر درج کئے گئے اور 15 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ پولیسں اسٹیشن بڈگام میں 24 مقامات درج کرکے 44 افراد گرفتار ، 8 گاڑیاں ضبط اور 3 افراد کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا۔
مزید پڑھیں: Drugs Racket Busted in Banihal بانہال میں بین ریاستی منشیات اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش
ادھر گاندربل پولیس کے مطابق گزشتہ 3 برسوں کے دوران ضلعے میں 83 معاملات درج کر کے111 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔سال 2020 میں 24 کیس درج کئے گئے اور 30 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 2021 میں اندراج شدہ کیسوں کی تعداد 21 اور گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد 27 تھی تاہم سال 2022 میں 38 معمالات درج کر کے 54 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔