ETV Bharat / state

Rohingya Arrested جموں سے چھ روہنگیا پناہ گزیں گرفتار - جموں بس اسٹینڈ

جموں و کشمیر پولیس نے جموں شہر سے چھ روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 4, 2023, 7:03 AM IST

جموں: جموں وکشمیر پولیس نے ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے جموں شہر میں غیر قانونی طریقہ سے رہائش پذیر چھ روہنگیائی مسلمان کو گرفتار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ غیر قانونی طریقہ سے ملک میں داخل ہوئے 6روہنگیائی شہری جموں چھنی علاقہ میں رہائش پذیر ہیں جس کے بعد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا گرفتار افراد کی شناخت محمد جنید (17) ولد شہاب میاں اور نور بیگم، یاسمین اختر (15) دختر شہاب میاں،عزیزہ دختر شہاب میاں، محمد الیاس ولد جہاد عالم،روبینہ زوجہ محمد الیاس، مجیب ولد شاہ میاں وغیرہ کے طورپر ہوئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ سبھی افراد جموں شہرکے پولیس سٹیشن چھنی کی حدود میں گزشتہ کچھ عرصہ سے غیر قانونی طریقہ سے رہ رہے تھے جبکہ پولیس نے سنیچر کو کارروائی عمل میں لائی۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ روہنگیا ملک کی حدود میں غیر قانونی طریقہ سے داخل ہو ئے تھے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمین کو گرفتار کر کے اس سلسلہ میں مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ کے شروعات میں جموں کے بس اسٹینڈ سے دو روہنگیا کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے 19 فروری کو جموں بس اسٹینڈ سے ہی 11 روہنگیاں شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Rohingya Refugee In Jammu: جموں میں روہنگیا پناہ گزینوں پر خوف کے سائے

Rohingya Arrested جموں میں دو روہنگیا افراد گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.