ETV Bharat / state

جموں: عسکریت پسندوں کے چھ معاونین گرفتار - پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی

پولیس کے مطابق پہلے ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد مزید پانچ دیگر عسکریت پسندوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

عسکریت پسندوں کو مدد کرنے والے گرفتار
عسکریت پسندوں کو مدد کرنے والے گرفتار
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 8:00 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں میں آج جموں و کشمیر پولیس نے چھ افراد کو عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

عسکریت پسندوں کو مدد کرنے والے گرفتار

انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں خطہ مکیش سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشنل گروپ نے لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسند مبشر فاروق بٹ ولد فاروق احمد بٹ ساکنہ ضلع ڈوڈہ کو گرفتار کیا اور اس کی تحویل سے 1.5 لاکھ روپے برآمد کئے گئے جو ٹفن باکس میں رکھے گئے تھے۔ اس رقم کو عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کے لئے کہیں سے لایا جا رہا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ عسکریت پسند سے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد پانچ دیگر عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت، توقیر احمد بٹ، آصف بٹ، خالد لطیف بٹ، غازی اقبال، اور طارق حسین میر کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تمام عسکریت پسند ضلع ڈوڈہ کے ہی رہنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناشپاتی کے کسانوں کو لاک ڈاؤن میں مشکلات کا سامنا

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ' لشکر طیبہ سے وابستہ یہ تمام عسکریت پسند لشکر طیبہ کے پاکستانی جنگجو ہارون خبیب بٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ ہارون بھولے بھالے نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی طرف راغب کیا کرتا ہے اور ان کی صفوں میں شامل کرانے کی مہم میں مصروف ہے۔ اس کا کام عسکریت پسندوں کو مالی معاونت فراہم کرنا اور انہیں اسلحہ و بارود فرہم کرانا ہے'۔

پولیس نے اس تعلق سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.